منڈگوڈ :29؍جنوری (ایس اؤ نیوز)5برس پہلے اپنی بیوی کی عصمت پر شبہ کرتےہوئے گھر میں ہی اس کا قتل کرنے کے معاملےمیں فرسٹ اضافی ضلعی عدالت سرسی نے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے مقتول عورت کے شوہر گنگیا سرگی مٹھ کو عمر قید اور 50000ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا ہے۔
اطلاع کے مطابق منڈگوڈ پولس تھانہ حدود کے اندور دیہات میں 4دسمبر 2015کی صبح 30-9بجے گنگیا چن بسیا سرگی مٹھ نے مبینہ طور پر اپنی بیوی اکّمّا سرگی مٹھ کی عصمت پر شک کرتےہوئے گھر میں ہی اس پر پھونکنی سے حملہ کیا تھا اور اس کا قتل کردیا تھا۔ اس تعلق سے منڈگوڈ پولس تھانےمیں کیس درج ہوا تھا۔ پولس انسپکٹر ایس سی پاٹل نےمعاملےکی جانچ کرنے کے بعد عدالت میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔
سرسی کی فرسٹ اضافی عدالت نے معاملےکی سماعت کرتےہوئے 28جنوری کو گنگیا سرگی مٹھ کو عمرقید کی سزا اور 50000روپئے جرمانہ عائد کیا ہے۔ سرکار کی طرف سے پراسی کیوٹر شریمتی سنندا مڈیوال نے کیس کی پیروی کرتےہوئے ملزم کو سزا سنانےمیں کامیاب ہوئی ہیں۔